ایران نے خلیج عمان میں آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا، 18 عملے کے افراد حراست میں

ایران نے خلیج عمان میں ایک آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا ہے، جس پر 60 لاکھ لیٹر غیرقانونی ڈیزل موجود تھا۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ جہاز نے پکڑے جانے کے خوف سے اپنا نیوی گیشن سسٹم بند کر دیا تھا، تاہم ایرانی فورسز نے اسے خلیج عمان میں روک لیا اور قبضہ کر لیا۔

ایرانی حکام کے مطابق آئل ٹینکر کے 18 عملے کے افراد حراست میں لیے گئے ہیں، جن میں بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش کے شہری شامل ہیں۔ یہ کارروائی ایران کی جانب سے سمندری حدود میں غیرقانونی نقل و حمل روکنے کے لیے کی گئی ہے۔

Exit mobile version