جون 14, 2026

پرو ہاکی لیگ: نیدرلینڈز نے پاکستان کو 3-7 سے شکست دے دی

ارجنٹینا میں جاری پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو اپنے تیسرے میچ میں نیدرلینڈز کے ہاتھوں 3-7 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے دوران پاکستان کی جانب سے محمد سفیان خان نے دو جبکہ رانا وحید اشرف نے ایک گول اسکور کیا، تاہم ٹیم مجموعی کارکردگی کے باعث فتح حاصل نہ کر سکی۔

واضح رہے کہ پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کو اس سے قبل کھیلے گئے دو میچز میں بھی ناکامی کا سامنا رہا ہے۔ قومی ٹیم اب اپنا چوتھا میچ 15 دسمبر کو میزبان ارجنٹینا کے خلاف کھیلے گی، جہاں بہتر کارکردگی دکھانے کی امید کی جا رہی ہے۔