ریاض میں ملک اشتیاق ہیرا اور عاصم گجر کی جانب سے معزز پاکستانی مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

سعودی عرب (ادریس احمد سے )معروف کاروباری شخصیات ملک اشتیاق ہیرا اور عاصم گجر کی جانب سے پاکستانی مہمانوں کے اعزاز میں شاندار عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں خصوصی طور پر راجا خاقان احمد، فیضان چوہدری (سی ای او وڑائچ ایسوسی ایٹس اینڈ بلڈرز) اور ایکسپریس نیوز کے سینئر کرائم رپورٹر نعمان شیخ نے شرکت کی تقریب میں میزبانوں نے تمام معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی راجا خاقان احمد، فیضان چوہدری اور نعمان شیخ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں سے مل کر ہمیشہ دلی خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، جو ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ نبھاتے ہیں عشائیے میں شرکاء نے باہمی میل جول، کمیونٹی روابط کے فروغ اور سعودی عرب میں سیاحت کے شعبے میں ہونے والی ترقی پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔

Exit mobile version