طویل حکومت مخالف احتجاج کے بعد بلغاریہ کے وزیراعظم کا استعفیٰ

بلغاریہ میں کئی ہفتوں سے جاری حکومت مخالف مظاہروں نے بالآخر اپنا اثر دکھایا اور وزیرِاعظم روزن زیلیازکوو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ دارالحکومت صوفیہ سے ملنے والی رپورٹس کے مطابق آج ان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونا تھی، جس سے قبل ہی انہوں نے منصب چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

ملک میں معاشی پالیسیوں اور بدعنوانی کے خلاف مسلسل احتجاج جاری تھا، جس کے باعث سیاسی دباؤ بڑھتا گیا اور حکومت اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں ناکام رہی۔

Exit mobile version