پی ٹی آئی نے پارٹی آئین کی اصلاح کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے پارٹی آئین کا جامع جائزہ لینے اور موجودہ خامیاں دور کرنے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارٹی آئین کو دیگر سیاسی جماعتوں کے آئین کے تقابلی معیار کے مطابق لایا جائے، تاکہ الیکشن کمیشن کے اعتراضات سے بچا جاسکے اور اندرونی ڈھانچے کو مضبوط بنایا جا سکے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، ڈاکٹر عارف علوی، حامد خان، اسد قیصر، رؤف حسن اور فردوس شمیم نقوی شامل ہیں، جو اپنے تجربے کی بنیاد پر آئینی اصلاحات کے لیے سفارشات تیار کریں گے۔ پی ٹی آئی نے اس عمل کے ساتھ ساتھ جلد از جلد انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاری کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

Exit mobile version