افغان صوبے پنج شیر میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ایک منظم حملے میں طالبان کے چیف آف اسٹاف سمیت 17 ارکان ہلاک ہوئے ہیں۔ این آر ایف کے مطابق طالبان اہلکار مقامی شہریوں کو ہراساں کرتے تھے، جس کے جواب میں 7 دسمبر کی شام کیے گئے اس حملے میں طالبان کا مرکزی ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ کارروائی شام چھ بجے پہلے سے نصب دھماکہ خیز مواد اور راکٹس کے ذریعے کی گئی۔ این آر ایف کا دعویٰ ہے کہ حملے میں طالبان کے پانچ افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ اس کارروائی میں حصہ لینے والے تمام این آر ایف اہلکار محفوظ رہے۔ دوسری جانب طالبان حکومت کی جانب سے اس حملے کی نہ تو تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی تردید، جس کے باعث صورتحال کے بارے میں مزید معلومات کا انتظار ہے۔
پنج شیر میں این آر ایف کا طالبان حملے کا دعویٰ: چیف آف اسٹاف سمیت 17 ہلاک
