ڈنگہ: سٹے آرڈر کے باوجود 40 دکانیں سیل ، متاثرین لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، انتظامیہ سے جواب طلب

ڈنگہ ( احتشام اللہ اسلم ) کولیاں روڈ پر میونسپل کمیٹی ڈنگہ کی جانب سے تقریباً 40 دکانیں سیل کرنے کے خلاف متاثرہ مالکان لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق متاثرین نے عدالت عالیہ میں توہینِ عدالت کی پٹیشن دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سٹے آرڈر کے باوجود میونسپل کمیٹی نے زبردستی دکانیں سیل کرکے کاروباری افراد کو ہراساں کیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے تمام متعلقہ انتظامی افسران سے جواب طلب کر لیا ہے، جبکہ مقدمے کی اگلی سماعت جمعرات 11 دسمبر کو ہوگی۔

پٹیشن میں متاثرین نے مؤقف اپنایا کہ دکانوں کی 5 روزہ بندش سے ان کے کاروبار کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

دوسری جانب میونسپل کمیٹی ڈنگہ نے اپنے قانونی مشیر کے ذریعے جواب تیار کرکے ڈپٹی اٹارنی جنرل لاہور ہائی کورٹ کو ارسال کر دیا ہے۔

Exit mobile version