35ویں نیشنل گیمز 2025 مینز بیس بال ایونٹ فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا۔ پاکستان آرمی اور پاکستان واپڈا نے فائنل میں قدم جما لیئے۔ پہلے سیمی فائنل میں پاکستان آرمی نے پنجاب کو 7-0 سے باآسانی قابو کرلیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان واپڈا نے خیبرپختونخواہ کو 6-5 اسکور سے شکست دی۔ مقررہ اننگز میں میچ 5-5 سے برابر تھا۔ اضافی اننگ میں میچ کا فیصلہ ہوا۔ پہلے سیمی فائنل کے موقع پر پاکستان فیڈریشن بیس بال کی سیکریٹری وومین ونگ، عائشہ ارم، کراچی سے انٹر نیشنل کھلاڑی عامر سلیم، سینیئر انٹرنیشل امپائر ظفر حسین وڑائچ مہمانان خصوصی تھے جبکہ دوسرے سیمی فائنل کے موقع پر سیکریٹری اسپورٹس سندھ منور علی مہیسر مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرز اسماعیل شاہ، محفوظ مکانی، محمد عثمان، کائنات، سنی مائیکل اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین اور آرگنائزنگ سیکریٹری ڈاکٹر محمد حمود لکھوی، محمد محسن خان اور پرویز احمد شیخ نے مہمانوں کو اجرک و شیلڈ پیش کیں۔ تیسری پوزیشن کا میچ کل 11 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے مابین صبح 10 بجے کھیلا جائے گا
35ویں نیشنل گیمز 2025، مینز بیس بال ایونٹ فائنل مرحلے میں داخل ، پاکستان آرمی اور واپڈا نے فائنل میں قدم جما لیے
