اسلام آباد: UHRO کے مرکزی عہدیداران کے انتخابات 31 جنوری 2026ء کو ہوں گے الیکشن شیڈول جاری، نگران کابینہ نے چارج سنبھال لیا

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) UHRO کے مرکزی انتخابات 31 جنوری 2026ء کو ہوں گے الیکشن شیڈول جاری کردیا گیا نگران کابینہ نے چارج سنبھال لیا تمام موجودہ مرکزی عہدیدار فارغ
تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی علمبردار عالمی تنظیم یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے شعبہ نشرواشاعت کے مطابق مرکزی انتخابات برائے سال 2026-2027 کے لیے چیف الیکشن کمشنر UHRO ارمغان خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ممبران الیکشن کمیشن صفدر عباس بھٹی اور محمد اسلم خان نے انتخابی شیڈول جاری کردیا درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر ہوگی جانچ پڑتال 01 جنوری جبکہ امیدواران کی ابتدائی فہرست 02 جنوری کو جاری ہوگی درخواستوں پر اعتراضات 04 جنوری 2026ء تک وصول کیے جائیں گے ان اعتراضات پر فیصلے 09 جنوری 2026ء تک ہوں گے درخواستیں واپس لینے کی آخری تاریخ 10جنوری 2026ء مقرر کی گئی ہے جب کہ امیدواران کی حتمی فہرست 12 جنوری 2026ء کو جاری کی جائے گی پولنگ 31 جنوری 2026ء کو ہوگی نئے منتخب ہونے والے مرکزی عہدیداران کی مدت دو سال کے لیے 31 دسمبر 2027ء تک ہوگی الیکشن کا شیڈول جاری ہوتے ہی تمام موجودہ مرکزی عہدیدار فارغ ہو چکے ہیں جب کہ نگران کابینہ نے انتخابات ہونے تک چارج سنبھال لیا ہے

Exit mobile version