امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ کے بعد یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملک میں انتخابات کرانے کی حامی بھر لی۔
صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ اگر امریکا اور اتحادی ممالک سکیورٹی کی واضح ضمانت دیں تو وہ 60 سے 90 دن کے اندر انتخابات کرانے کے لیے تیار ہیں۔
زیلنسکی نے مزید کہا کہ یوکرین اور یورپی پارٹنرز امن منصوبے سے متعلق نظرِثانی شدہ دستاویز جلد امریکا کے حوالے کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ امن معاہدے کے اہم نکات برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ لندن میں طے پائے ہیں، جبکہ امریکا یوکرین کے لیے حقیقی اور قابلِ عمل سکیورٹی گارنٹی چاہتا ہے۔
یوکرینی صدر نے امید ظاہر کی کہ نیا امن منصوبہ جنگ کے خاتمے اور علاقائی استحکام کے لیے مثبت پیش رفت ثابت ہوگا۔
