سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق عزیز سندھوکی نے گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج چک دولت میں ٹریفک بارے لیکچر دیا بچوں کو ہیلمٹ کا استعمال کرنے کی تاکید کی اور بتایا کہ جن کا لائسنس نہیں بنا ھوا وہ فوری اپنا لاسنس بنوائیں مزید آنوں نے بتایا 16 سال تک بچوں کا سمارٹ کارڈ بنوانے کا جلد قانون پاس ھو جائے گا۔ جس کے بعد سولہ سال والے بچے اپنا سمارٹ کارڈ بنوا کر اپنا لاسنس بنوا سکیں گے اس کے بعد پمفلٹ تقسیم کیے لیکچر میں کالج کا سٹاف بھی موجود تھا۔ مقصد طلباء میں شعور بیدار کرنا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور موٹرسائیکل پر ہیلمٹ کا استمال لازمی کریں تاکہ وہ سر کی چوٹ سے محفوظ رہ سکیں۔ مزید انکو ہدایت کی ہمشہ ہیلمٹ کااستمال لازمی کریں ٹریفک قوانین کی پاسداری کر کے ہم اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی بھی جان بچا سکتے ہیں، جس نے ایک جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی ۔ٹریفک پولیس عوام میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی تاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے آخر میں کالج ھزا کے پرنسپل اور سٹاف نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق عزیز سندھو ۔
ڈی ایس پی خرم فیاض اور عبدالغفور چوہان فوکل پرسن کا شکریہ ادا کیا۔
جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق عزیز سندھو نے گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج چکدولت میں ہمراہ ڈی ایس پی ٹریفک خرم فیاض اور فوکل پرسن عبدالغفور چوہان ٹریفک آگاہی لیکچر دیا
