جہلم: گورنمنٹ ایم سی پرائمری سکول مشین محلہ میں معظم فاؤنڈیشن کی جانب سے بچوں میں یونیفارم اور تعلیمی سامان کی تقسیم

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) گورنمنٹ ایم سی پرائمری سکول مشین محلہ میں معظم فاؤنڈیشن کے تعاون سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کے بچوں میں یونیفارم، سکول بیگز اور کاپیاں تقسیم کی گئیں۔ یہ تمام سامان بلیک برن، یوکے کی جانب سے جھلم کے مختلف سکولوں کے لیے عطیہ کیا گیا تھا۔

تقریب کا آغاز ایک ننھے طالب علم کی تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا جس نے شرکاء کے دل موہ لیے۔ بعدازاں بچوں میں یونیفارم اور تعلیمی سامان کی تقسیم محمد عمر بٹ، عبدالغفور جوان اور سکول کے ایڈمنسٹریٹر نے کی۔

تقریب میں بچوں کے والدین، اساتذہ، ہیڈ ماسٹر اور معززینِ علاقہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اساتذہ و والدین نے معظم فاؤنڈیشن اور عطیہ دہندگان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے رفاہی اقدامات سے بچوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور تعلیم کا فروغ ممکن بنتا ہے۔

Exit mobile version