گجرات (سٹی 53 نیوز) الیگزر کالج آف میڈیکل سائنسز چاہ ترہنگ میں مرکزِ علم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے ضلعی صدر ڈاکٹر سید محمد ہارون بخاری، ضلعی ناظم زاہد سلیم صدیقی الحسینی، سٹی ناظم چوہدری محمد محسن تارڑ، ناظم تعلقاتِ عامہ ڈاکٹر طارق علی اور ضلعی ڈپٹی کوآرڈینیٹر منہاج ویلفیئر سید فرخ حسین پر مشتمل وفد نے شرکت کی۔
وفد کے کالج پہنچنے پر کالج کے پرنسپل پروفیسر آفتاب کامران اور اسٹاف نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر مرکزِ علم کے افتتاح کا فیتہ کاٹا گیا اور ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ڈاکٹر سید محمد ہارون بخاری نے مراکزِ علم کے قیام کے بنیادی اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ الیگزر کالج میں قائم اس مرکزِ علم کے لیے پروفیسر آفتاب کامران کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا۔
مزید یہ کہ منہاج 365 ایپ پر الیگزر کالج کے مرکزِ علم کی آن لائن رجسٹریشن بھی مکمل کر لی گئی، اور مرکز کو رجسٹریشن نمبر CP-TMQ-320 الاٹ ہوا۔





