تحریر: چوہدری امجد رسول
تحصیل کھاریاں اوورسیز کا مرکز اور پاکستان کی سب سے امیر ترین خوشحال تحصیلوں میں شمار ہے۔ یہاں بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کی سب سے بڑی تعداد آباد ہے اور
وطن عزیز پاکستان کی سب سے بڑی فوجی چھاؤنی بھی یہی واقع ہے اس مثالی تحصیل یہ بھی
پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق ناجائز قبضہ مافیا کے خلاف زبردست مہم جاری ہے جس کے تحت ملکیتی اراضیوں کو اصل مالکان کے حوالے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع گجرات کے تحصیل کھاریاں میں یہ عمل بھی سب سے زیادہ فعال ہے، جہاں ضلعی انتظامیہ , ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کے نوجوانوں نے دن رات بیس بدل کر مکمل معلومات حاصل کی
ریونیو افسران نے فوری عمل درآمد یقینی بنایا،زمینیں واگزار ہوئیں اور 114 کیسز سینکڑوں ایکڑ زرعی زمینیں، پلاٹس جو مافیا کے قبضے میں تھے، اب قانونی مالکان کے حوالے کر دے گئے ہیں اصل مالکان کو ان کا حق ان کی دہلیز پر فراہم کیا جس سے مقامی کسان اور زمین دار انصاف ملنے پر مطمئن ہیں۔ اور قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا۔
اوورسیز کجانب سے بھی حالیہ کمال پیش رفت شاندار کارروائیوں کو ماڈل قرار دیا جا رہا ہے۔
ایسے ہی ہنگامی بنیادوں پر انتہائی ذمہ داری سے مزید کام جاری رہا تو جلد مکمل ڈیجیٹل اندراج بعد جعلی دستاویزات اور قبضوں کی روک تھام کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق گڈ گورننس ڈی سی گجرات نورالعین قریشی کے زبردست اقدامات انتہائی قابل ستائش ہیں





