کراچی( پریس ریلیز )35 ویں قومی کھیل 2025 کراچی کے بیس بال مینز ایونٹ میں پاکستان آرمی، پنجاب اور خیبرپختونخواہ نے کامیابیاں حاصل کرلیں۔ دوسرے روز کے میچز کا افتتاح مہمان خصوصی ایس پی عبدالباقی رند نے کیا۔ جنکی آمد پر سیکریٹری پاکستان فیڈریشن بیس بال طاہر محمود نے خوش آمدید کہا۔صدر سندھ بیس بال ایسوسی ایشن محمد محسن خان و آرگنائزنگ سیکریٹری پرویز احمد شیخ نے اجرک پیش کیں۔ اس موقع پر صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال ڈاکٹر حمود لکھوی، کیپٹن سرفراز احمد، محمد جمیل کامران، ظفر وڑائچ، عامر سلیم، ندیم ظہیر، جاوید یاسین ملک، محی الدین شیخ، ایس ایچ او چوہدری نواز اور دیگر ٹینیکل آفیشلز و مہمان موجود تھے۔ کھیلے گئے میچز میں پاکستان آرمی نے خیبرپختونخواہ کو 10-0 سے پنجاب واپڈا نے پنجاب کو 7-4 سے اور اسلام آباد نے سندھ کو 13-3 سے شکست دی۔ میچوں کے دوران ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرز اسماعیل شاہ، واشدیو مالھی، مس کائنات اور دیگر نے بیس بال وینیو کا دورہ کیا جنہیں اجرک کے تحائف پیش کیئے
35 ویں قومی کھیل کراچی بیس بال مینز میں آرمی، پنجاب اور خیبرپختونخواہ فتحیاب
