گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس بلال ٹاؤن جھلم میں فوکل پرسن عبدالغفور چوہان کے ہمراہ سب انسپکٹر آصف محمود کا طلباء کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی لیکچر

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) ڈسٹرکٹ پولیس طارق عزیز سندھوکی ہدایت پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس میں ٹریفک بارے لیکچر دیا بچوں کو بتایا کہ ہیلمٹ کا استعمال کرنے کی تاکید کی جن کا لائسنس نہیں بنا ھوا وہ فوری اپنا لاسنس بنوائیں 16 سال تک بچوں کا سمارٹ کارڈ بنوانے کا جلد قانون پاس ھو جائے گا عبدالغفور چوہان، انچارج ایجوکیشن ونگ سب انسپیکٹر اصف محمود نے لیکچر دیا اور پمفلٹ تقسیم کیے سکول اور کالج کا سٹاف بھی موجود تھا۔ مقصد طلباء میں شعور بیدار کرنا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور موٹرسائیکل پر ہیلمٹ کا استمال لازمی کریں تاکہ وہ سر کی چوٹ سے محفوظ رہ سکیں۔ مزید انکو ہدایت کی ہمشہ ہیلمٹ کا استمال لازمی کریں ٹریفک قوانین کی پاسداری کر کے ہم اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی بھی جان بچا سکتے ہیں، جس نے ایک جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی ۔ٹریفک پولیس عوام میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی تاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے آخر کالج ھزا کے پرنسپل اور سٹاف نے ڈسٹرکٹ پولیس سب انسپکٹر آصف محمود اور
عبدالغفور چوہان فوکل پرسن کا شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version