ڈنگہ: چئیرمین حسام ریسرچ سنٹر پیرزادہ حکیم مولانا قاضی ذوالکفل حمزہ کی بیتِ قاضی آمد ، علامہ قاضی کفایت اللہ کو عمرہ کی مبارکباد

ڈنگہ( پ ر ) ممتاز عالمِ دین اور طبیبِ حاذق پیرزادہ مولانا حکیم قاضی ذوالکفل حمزہ نے بیتِ قاضی کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہوں نے استاذ العلماء علامہ مولانا قاضی کفایت اللہ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
علامہ قاضی کفایت اللہ حال ہی میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس لوٹے ہیں۔

اس موقع پر یادگار اسلاف صاحبزادہ قاضی عصمت اللہ اور امیرِ سخن مولانا قاضی امداد اللہ بھی موجود تھے۔ معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
پیرزادہ مولانا حکیم قاضی ذوالکفل حمزہ اور علامہ قاضی کفایت اللہ کے درمیان مختلف علمی، دینی اور سماجی موضوعات پر اہم گفتگو ہوئی۔

امیرِ سخن مولانا صاحبزادہ قاضی امداد اللہ نے مہمانوں کی عجوہ کھجور اور زمزم شریف سے تواضع کی، جس سے محفل کا حسن اور معنویت مزید بڑھ گئی۔

Exit mobile version