لارڈز میں پی ایس ایل روڈ شو: لیگ کی تشہیر اور سرمایہ کاری کی دعوت

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تشہیر اور نئی سرمایہ کاری کو مدعو کرنے کے لیے لندن کے تاریخی میدان لارڈز میں روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔ اس شو کا مقصد لیگ کا وژن، کمرشل ماڈل اور مستقبل کی حکمتِ عملی کی ترویج تھا۔

ایونٹ میں پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم سمیت دیگر قومی کرکٹرز نے شرکت کی، جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھی اس روڈ شو میں موجود تھے۔

دوران شو، محسن نقوی نے پی ایس ایل سے متعلق تفصیلات سے حاضرین کو آگاہ کیا اور لیگ کی ترقی اور سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ٹی ٹوئنٹی لیگوں میں شامل ہے اور اس کا عالمی معیار میں بڑھتا ہوا اثر ہے۔

Exit mobile version