گجرات (ارشد علی) نیشنل لیبر فیڈریشن این ایل ایف گجرات کے عہدیداران پاسبان ٹیکسی رکشہ یونین کے کارکنان نے این ایل ایف گجرات کے صدر حاجی چوہدری صفدر وڑائچ اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اسحاق کی قیادت میں بلدیاتی ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کی چوہدری صفدر وڑائچ ڈاکٹر اسحاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں نیا بلدیاتی ایکٹ کالا قانون ہے جو عوام کے حقوق غصب کرتا ہے اور ہارس ٹریڈنگ و ضمیر خریدنے کی منڈیوں کی راہ ہموار کرے گا ہم اس کے خلاف بھرپور احتجاج جاری رکھیں گے
گجرات: نیشنل لیبر فیڈریشن کا چوہدری صفدر وڑائچ اور ڈاکٹر اسحاق کی قیادت میں بلدیاتی ایکٹ کے خلاف احتجاج
