ڈنگہ (احتشام اللہ اسلم) راہنما مسلم لیگ ق مرزا تجمل نوید سیؤ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایم پی اے حاجی اعجاز احمد رنیاں کی وساطت سے 300 سے زائد لرننگ لائسنس جمع کرائے گئے، جبکہ 25 سے زائد نئے شناختی کارڈ اور 20 کریکٹر سرٹیفیکیٹ بھی جمع کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ سوموار اور جمعرات کو بھی نادرا ٹیم ڈیرہ رنیاں ڈنگہ پر موجود ہوگی۔ ایم پی اے حاجی اعجاز احمد رنیاں حلقہ بھر کے مسائل اور معاملات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جہاں بھی ضرورت ہوگی، ایم پی اے اور ان کی ٹیم ہمہ وقت وہاں موجود ہوں گے۔
متعلقہ خبریں
مرزا تجمل نوید سیؤ نے مزید کہا کہ اعلیٰ افسران سے بات کر کے ڈنگہ میں بہت جلد خدمت سینٹر کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔





