الریاض (ادریس احمد سے) ریاض میں بزنس کمیونٹی کی ممتازشخصیات ذاکر خان اور زرین خان کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی سیکرٹری برائے اوورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ، احسان الحق باجوہ کے اعزاز میں پُر تکلف عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں لیگی راہنمائوں سمیت کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے احسان الحق باجوہ کی پارٹی کے لیے خدمات کوسراہا اور انکو خراج تحسین پیش کرتےہوئے سعودی عرب میں بھی تنظیم نو اور موجودہ تنظیمی معاملات پر سنگین تحفظات کا اظہار کیا اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں موجودہ تنظیمی قیادت میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے حقیقی مقاصد سے بلکل مترادف حکمت عملی پر کام کررہی ہے جبکہ حقیقی ورکر آج بھی اپنی حکومت اور قیادت کے ساتھ ناصرف ڈٹ کر کھڑا ہے بلکہ ہر محاذ پر پارٹی مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کررہا ہے جبکہ اسکے برعکس سعودی عرب میں موجودہ قیادت انکے ساتھ ہر سطح پر بغل گیر ہورہے ہیں جس سے حقیقی ورکر کی حوصلہ شکنی اور پارٹی غیر منظم ہورہی ہے ، اس موقع پر احسان الحق باجوہ نے تمام تحفظات پر علمی عملدرآمد کی یقینی دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ورکر پارٹی کاسرمایا ہیں ان کی عزت نفس اور انکی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا ، جبکہ احسان الحق باجوہ نے اوورسیز چیپٹر میں جلد اہم تبدیلیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی ڈسپلن ہر ورکر اور قیادت کے لیے ایک سا ہے ہم اس پر کارکنان کو یقین دلاتے ہیں کہ انہیں مایوسی نہ ہوگی مقررین میں خالد اکرم رانا ، ملک منظورحسین اعوان، رانا سلطان، ملک راشد پرویز، زاکر خان، زرین خان ودیگر شامل تھے





