35ویں نیشنل گیمز : بیس بال ایونٹ کا این ای ڈی یونیورسٹی گرائونڈ پر آغاز ہوگیا

افتتاح ڈائریکٹر پاکستان اسپورٹس بورڈ فرمان خان بہمرہ حمود لکھوی، صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال، طاہر محمود سیکرٹری جنرل، محسن خان صدر سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کیا

کراچی: این ای ڈی یونیورسٹی کے گراؤنڈ میں 35ویں نیشنل گیمز بیس بال ایونٹ کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی فرمان خان ڈائریکٹر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کیا۔ ڈاکٹر محمود لکھنوی، صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال، طاہر محمود سیکرٹری جنرل، محسن خان صدر سندھ بیس بال ایسوسی ایشن، سینیٙر نائب صدر وصال انصاری، منظر شاہ، کیپٹن (ر) سرفراز، محمد جمیل کامران (چیئرمین ٹیکنیکل کمیٹی/ ایمپائرز) علی احمد، میڈم ماجدہ حمید،مونا عظمی، احتشام مینجر واپڈا ٹیم، میجر علی طاہر (پاک ارمی) سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ہر طرح کی سہولیات مہیا کریں گے، اور پاکستان اسپورٹس بورڈ مستقبل میں بیس بال سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔

میچز کے نتائج

افتتاحی میچ:
پاکستان آرمی نے کے پی کے کو 2-7 سے شکست دی۔

دوسرا میچ:
پاکستان واپڈا نے سندھ کے خلاف 0-16 سے یکطرفہ کامیابی حاصل کی۔

تیسرا میچ:
پنجاب نے اسلام آباد کو 6-0 سے ہرایا۔

میچوں میں امپائرنگ کے فرائض ظفر وڑائچ،زبیر وٹو، مخدوم مظفر عالم، خرم شہزاد بٹ، ساجد رشید، ظفر شیروانی، ایاز خان، اور محمد ذیشان نے ادا کیے۔

ارگنائزنگ سیکرٹری کے فرائض پرویز احمد شیخ نے انجام دیے اور ایونٹ کے انتظامات کو کامیابی سے ہم آہنگ کیا۔

Exit mobile version