جلالپور جٹاں: چوہدری سکندر حیات وڑائچ کی والدہ کی سالانہ برسی، اہم شخصیات کی شرکت

جلالپور جٹاں (ایم رزاق شاکر) چیف ایگزیکٹو سکندر پراپرٹی، چوک دومیلاں جلالپور جٹاں، چوہدری سکندر حیات وڑائچ کی والدہ کی سالانہ برسی کی تقریب ان کی رہائش گاہ پر انعقاد پذیر ہوئی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس کا شرف مقامی خطیب جامع مسجد لکھنوال نے حاصل کیا۔ انہوں نے تلاوت کے بعد فلسفۂ موت و حیات پر روشنی بھی ڈالی اور اختتامی اجتماعی دعا بھی کروائی۔

ختمِ برسی کی اس روحانی تقریب میں علاقے بھر کی سیاسی، سماجی، مذہبی اور کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی، جبکہ مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی گئی۔

Exit mobile version