پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
تحصیل سماہنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایسی پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتے جو پاک فوج کے خلاف بیانیہ رکھتی ہو۔
میجر (ر) طارق محمود کا کہنا تھا کہ:
"جو پارٹی پاک فوج مخالف عزائم رکھے، اس کا ساتھ دینا ممکن نہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں پاک فوج کے خلاف جو بیانات سامنے آئے، ان پر احتجاجاً پارٹی چھوڑ رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ:
"وطن اور پاک فوج سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ ہم اپنے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔”
میجر (ر) طارق محمود کے اس اعلان کے بعد علاقے کی سیاسی فضا میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔
