وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ کے پی اڈیالہ آئے تو انہیں واپس جانے کا کہا جائے گا۔ وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ سہیل آفریدی کو پہلے ناکے سے ہی واپس بھیج دیا جائے گا۔
ایک انٹر ویو میں عطا تارڑ نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے بانی کی بہنیں آئیں تو ان کی گرفتاری بھی خارج از امکان نہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر پی ٹی آئی والے کہیں کہ وہ تحریک انصاف کے بانی کے بیانیے کے ساتھ نہیں ہیں تو ایسے افراد سے بات چیت ممکن ہو سکتی ہے۔
