بھارتی ریاست گوا میں نائٹ کلب میں آتشزدگی، 23 ہلاکتیں، تحقیقات کا حکم

بھارتی ریاست گوا کے ضلع ارپورہ میں واقع ایک نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 23 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعہ سلنڈر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔

نائٹ کلب میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں عملے کے ارکان اور سیاح شامل ہیں۔ واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

گوا کے وزیر اعلیٰ پرامود سوانت نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جائزہ لیا جائے گا کہ کیا آگ سے بچاؤ کے اصولوں اور عمارت کے قوانین کی پابندی کی گئی تھی یا نہیں۔ واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Exit mobile version