فیفا ورلڈ کپ 2026: 48 ٹیموں کے گروپس کا اعلان ، یونٹ آئندہ برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے ڈراز کا اعلان کردیا گیا ہے، جس میں ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی 48 ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایونٹ آئندہ برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا۔

گروپ ‘اے’ میں میزبان میکسیکو، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا اور پلی آف سے کوالیفائر ہونے والی ٹیم شامل ہے۔
گروپ ‘بی’ میں میزبان کینیڈا، قطر، سوئٹزرلینڈ اور یو ایفا پلی آف اے کی ٹیم ہوگی، جبکہ گروپ کی چوتھی ٹیم ویلز یا نادرن آئرلینڈ ہوگی۔
گروپ ‘سی’ میں برازیل، مراکش، اسکاٹ لینڈ اور ہیٹی شامل ہیں، جبکہ گروپ ‘ڈی’ میں میزبان امریکا، آسٹریلیا، پیراگوئے اور یو ایفا پلی آف سی کی ٹیم شامل ہوگی۔

گروپ ‘ای’ میں جرمنی، ایکواڈور، آئیوری کوسٹ اور کوراکاو شامل ہیں، جبکہ گروپ ‘ایف’ میں نیدرلینڈز، جاپان، تیونس اور یو ایفا کوالیفائر بی کی ٹیم شامل ہوگی۔
گروپ ‘جی’ میں بیلجیم، ایران، مصر اور نیوزی لینڈ شامل ہیں، جبکہ گروپ ‘ایچ’ میں اسپین، سعودی عرب، یوروگوئے اور کیپ وردے شامل ہیں۔

گروپ ‘آئی’ میں فرانس، سنیگال، ناروے اور فیفا پلی آف 2 کی ٹیم شامل ہوگی، جبکہ گروپ ‘جے’ میں دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا، آسٹریا، الجیریا اور اردن شامل ہیں۔
گروپ ‘کے’ میں پرتگال، ازبکستان، کولمبیا اور فیفا کوالیفائر ون کی ٹیم شامل ہوگی، جبکہ گروپ ‘ایل’ میں انگلینڈ، کروشیا، پانامہ اور گھانا شامل ہیں۔

ڈراز کی تقریب امریکا میں منعقد ہوئی، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی شرکت کی۔

Exit mobile version