اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں انسدادِ منشیات اور غیر قانونی امیگریشن کے خلاف مشترکہ اقدامات پر بات چیت ہوئی۔ دونوں فریقین نے معلومات کے تبادلے اور انٹیلی جنس شیئرنگ میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا۔ محسن نقوی نے امریکی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت منشیات کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل کر رہی ہے اور ایئرپورٹس پر منشیات کی روک تھام کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی امیگریشن کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی بھی بالکل دو ٹوک ہے۔
امریکا کی جانب سے پاکستان کو انسدادِ منشیات اور غیر قانونی امیگریشن میں تکنیکی معاونت کی پیشکش
