نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے، شہباز شریف

Muhammad Shehbaz Sharif, Prime Minister of Pakistan, addresses the 80th United Nations General Assembly at U.N. headquarters in New York City, U.S., September 26, 2025. REUTERS/Jeenah Moon

گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے، اگر پاکستان ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ کے دوران حالات بہت مختلف ہوسکتے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پورے ملک میں مسلم لیگ (ن) کا نعرہ بلند ہوگا۔ نواز شریف نے بطور وزیراعلیٰ اور وزیراعظم جو ترقیاتی کام کیے، تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ پنجاب میں تعمیراتی سیاست کا آغاز نواز شریف نے کیا، جنہوں نے عوامی ضروریات کے مطابق بڑے منصوبے مکمل کیے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے گوجرانوالہ کے لیے جو ماس ٹرانزٹ منصوبہ تحفے میں دیا ہے، یہ پورے ضلع کی تقدیر بدل دے گا۔ اس منصوبے سے طلبہ وقت پر اسکول پہنچیں گے، مزدور کارخانوں میں، وکلا عدالتوں میں، اور شہری زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والوں کو آسانی ہوگی۔

شہباز شریف نے کہا کہ لاہور کبھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار ہوتا تھا، لیکن اسموگ میں کمی لانے کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز اور ان کی ٹیم نے عملی اقدامات کیے جن کے نتائج آج سب کے سامنے ہیں۔ یہ کام کوئی چاہے بھی تو چھپا نہیں سکتا، مخالفین کو بھی اس کا اعتراف کرنا پڑتا ہے۔

Exit mobile version