خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو خفیہ اطلاعات پر مبنی کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی کارروائی ضلع ٹانک میں کی گئی جہاں فتنۃ الخوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 خوارج مارے گئے۔

دوسری کارروائی لکی مروت میں کی گئی جہاں خفیہ اطلاع پر فورسز نے آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں مزید 2 خوارج ہلاک کردیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ یہ دہشتگرد مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
سکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے۔

دوسری جانب صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
تینوں رہنماؤں نے کہا کہ فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرکے خوارج کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیے، قوم اپنی سکیورٹی فورسز کی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت پر فخر کرتی ہے۔

Exit mobile version