اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دے دیا اور ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے ہیں۔ عدالت کے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ شہزاد اکبر متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جبکہ ان کے خلاف مقدمے کا چالان بھی جمع کروا دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ شہزاد اکبر کے خلاف مقدمہ سوشل میڈیا پر متنازع بیانات کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا۔ این سی سی آئی اے نے جولائی 2025 میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
شہزاد اکبر پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کے بعد برطانیہ چلے گئے تھے، جہاں وہ شہریت بھی رکھتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل لندن میں ان پر تیزاب گردی کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔
حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے حال ہی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ بیرون ملک بیٹھ کر ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو جلد وطن واپس لایا جائے گا اور انہیں اپنے ہر بیان کا جوابدہ ہونا پڑے گا۔
