سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر طارق عزیز سندھو نے تبلیغ الاسلام ہائی سکول اور گورنمنٹ ڈگری کالج ٹانیاوالہ میں ٹریفک بارے لیکچر دیا بچوں کو بتایا کہ ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں جبکہ جن کے پاس لائسنس نہیں ہے وہ فوری طور پر لاسنس بنوائیں اور انشاءاللہ جلدی 16 سال تک یہ بچوں کا سمارٹ کارڈ بن جائے گا اور جن کی عمر 16 سال ہے وہ کارڈ ضرور بنوائیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس افیسر خرم فیاض ستی اور فوکل پرسن عبدالغفور چوہان، انچارج ایجوکیشن ونگ سب انسپیکٹر محمد اصف بھی ہمراہ تھے
بچوں کو اگاہی لیکچر اور
ہلمنٹ بھی تقسیم کیے، اس کے علاؤہ پتنگ بازی پر بھی لیکچر دیا گیا . سکول اور کالج کا سٹاف بھی موجود تھا۔ مقصد طلباء میں شعور بیدار کرنا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور موٹرسائیکل پر ہیلمٹ کا استمال لازمی کریں تاکہ وہ سر کی چوٹ سے محفوظ رہ سکیں۔ مزید انکو ہدایت کی ہمشہ ہیلمٹ کااستمال لازمی کریں ٹریفک قوانین کی پاسداری کر کے ہم اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی بھی جان بچا سکتے ہیں، جس نے ایک جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی ۔ٹریفک پولیس عوام میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی تاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے آخر میں سکول اور کالج ھزا کے پرنسپل اور سٹاف نے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر طارق عزیز سندھو ڈی ایس پی ٹریفک خرم فیاض ستی اور عبدالغفور چوہان فوکل پرسن کا شکریہ ادا کیا۔
جھلم: DPO طارق عزیز سندھو نے گورنمنٹ تبلیغ السلام ہائی سکول اور ڈگری کالج ٹالیانوالہ میں ہمراہ ڈی ایس پی ٹریفک خرم فیاض اور فوکل پرسن عبدالغفور چوہان ٹریفک آگاہی لیکچر دیا
