راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے سری لنکا میں ہونے والی ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 میں بھارتی ویٹ لفٹر سپنا کو شکست دے کر اوّل پوزیشن اور گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
انسپکٹر ارم خانم نے چیمپئن شپ میں دو گولڈ میڈل حاصل کیے اور ڈیڈ لفٹ کے مقابلوں میں بھی اوّل پوزیشن حاصل کی۔
راولپنڈی پولیس لائنز واپسی پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس موقع پر سی پی او خالد حمدانی نے کہا کہ "انسپکٹر ارم خانم نے پنجاب پولیس اور پاکستان کا نام روشن کیا، وہ محکمہ پولیس اور قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔”
راولپنڈی پولیس ترجمان کے مطابق، انسپکٹر ارم خانم کو اولمپک کی ٹارچ اٹھانے کے لیے دعوت نامہ بھی موصول ہوا ہے۔





