واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہائی اسکلڈ ورکرز کے لیے ایچ ون بی ویزا کی شرائط سخت کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ٹرمپ کی ہدایت کے مطابق امریکی سفارتکار درخواست گزاروں اور ان کے ساتھ سفر کرنے والوں کے ریزیومے اور لنکڈان (LinkedIn) پروفائلز کا جائزہ لیں گے۔ اگر کسی درخواست گزار کے پروفائل میں سنسرشپ یا امریکی پالیسی کے خلاف سرگرمی کی نشاندہی ہوئی تو وہ ایچ ون بی ویزے کے لیے نااہل ہوگا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے 2 دسمبر کو تمام امریکی مشنز کو ہدایات جاری کی ہیں۔ ایچ ون بی ویزے خاص طور پر ان ٹیک کمپنیوں کے لیے اہم ہیں جن کی قیادت نے ٹرمپ کی حمایت کی تھی۔
ٹیک کمپنیاں زیادہ تر بھارت، چین اور دیگر ممالک سے ہائی اسکلڈ ورکرز بھرتی کرتی ہیں، اور نئی ہدایات کے بعد ان امیدواروں کے لیے ویزا حاصل کرنا مزید مشکل ہوجائے گا۔





