پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے کہا ہے کہ سال 2025 کا آخری سپر مون یا دسمبر کا کولڈ مون آج رات پاکستان میں دیکھا جا سکے گا۔
سپارکو کے مطابق یہ سپر مون 4 اور 5 دسمبر کی راتیں پاکستان میں واضح نظر آئے گا۔ دسمبر کا کولڈ مون سال 2025 کا تیسرا مسلسل سپر مون ہے، جو 5 دسمبر کی صبح 4:15 بجے تقریباً 99.8 فیصد روشن حالت میں عروج پر پہنچے گا۔
پاکستان میں 4 دسمبر کی شام 4 بج کر 58 منٹ پر چاند 99.2 فیصد روشن حالت میں طلوع ہوگا، جبکہ 4 اور 5 دسمبر کی رات چاند اور زمین کے درمیان فاصلہ تقریباً 357,218 کلومیٹر ہوگا۔
سپارکو کے مطابق سپر مون کے دوران چاند تقریباً 7.9 فیصد بڑا اور 15 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔
عالمی سطح پر، سپر مون سال میں عموماً تین سے چار مرتبہ ہوتا ہے۔
