جون 2, 2026

ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی نے القاسم ٹرسٹ کے یونیورسٹی تا ہوسٹل انڈر پاس کا افتتاح کر دیا

ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی نے بطورِ مہمانِ خصوصی القاسم ٹرسٹ ادارے کی یونیورسٹی تا ہوسٹل انڈر پاس کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس منصوبے کا مقصد طلبہ کے لیے محفوظ، بہتر اور سہل آمد و رفت کو یقینی بنانا ہے۔

افتتاحی تقریب میں سابق صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وحیدالدین ٹانڈا اور چیئرمین القاسم ٹرسٹ صوفی امانت علی قادری سمیت دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر گجرات نے اس موقع پر ادارہ القاس ٹرسٹ، ڈھوہڈہ شریف کی کمیونٹی ویلفیئر اور فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹرسٹ نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے، جس پر وہ خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔

تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے ٹرسٹ کی مزید ترقی، کامیابی اور عوامی خدمات کے تسلسل کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔