منڈی بہاءالدین،(ڈاکٹر شاہد راٹھور سے )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام سٹیم کمپٹیشن گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سوہاوہ بولانی میں منعقد ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین عدنان بشیر وڑائچ اور اسسٹنٹ کمشنر (ٹرینی)ملک تفصل نعیم تھے جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں سی ای او ایجوکیشن ضیاءاللہ عباسی اور پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سوہاوہ بولانی مختار احمد بدر ،ڈی او سیکنڈری عاقف ندیم ایجوکیشن افسر جہانزیب ، پروگرام فوکل پرسن رانا سرفراز احمد تھے ۔ تقریب میں والدین، اساتذہ، ڈپٹی ڈی اوز، ڈی اوز، اے ای اوز اور مقامی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سٹیم کمپٹیشن طلبہ میں اختراع، جدت اور سائنسی شعور بیدار کرنے کے لیے ایک مو¿ثر قدم ثابت ہوا، جو وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے ویژن سے مکمل ہم آہنگ ہے۔سٹیم مقابلے کے نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول منڈی بہاءالدین ، دوسری پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول منڈی بہاو¿الدین جبکہ تیسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میانہ گوندل نے حاصل کی۔ اسسٹنٹ کمشنر اور سی ای او ایجوکیشن نے جیتنے والے طالب علموں میں کیش پرائز انعامات اور اساتذہ میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ اختتام پر انتظامیہ نے ڈاکٹر مظہر اقبال، راجہ جہانزیب اور رانا سرفراز احمد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ شرکاءکا پروگرام کے انتظامات، نظم و ضبط اور مجموعی پیشکش کو قابل دید اور قابل داد قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ پروگرام اپنی مثال آپ تھا جو کہ مدتوں یاد رکھا جائے گا۔
منڈی بہاءالدین میں سٹیم کمپٹیشن کا کامیاب انعقاد: طلبہ میں اختراع اور سائنسی شعور بیدار کرنے کی کوشش
