ڈنگہ ( احتشام اللہ اسلم )
ایم این اے چوہدری نصیر احمد عباس سدھو نے چوہدری پراپرٹی ایڈوائزر گروپ غلہ منڈی ڈنگہ کے نئے دفتر کا خصوصی دورہ کیا۔ ایم این اے چوہدری نصیر عباس سدھو کے ہمراہ انچارج ترقیاتی پروگرام قیصر اسحاق مغل، ممتاز سیاسی و کاروباری شخصیت میاں کامران ادریس، علی رضا خان اور چوہدری لقمان بلہڑ بھی موجود تھے۔
دفتر پہنچنے پر سی ای او رانا صاحب نواز، مینجنگ ڈائریکٹر چوہدری نقاش بھٹہ، چیف ایڈوائزر چوہدری افتخار احمد اور سی ای او حافظ مبشر رسول نے دیگر احباب کے ہمراہ معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
چوہدری نصیر احمد عباس سدھو نے نئے کاروبار کے آغاز پر انتظامیہ کو دلی مبارکباد دی، کامیابی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کروائی اور کافی دیر تک دفتر میں موجود رہے۔
