نومبر 2, 2026

سیاست میں کبھی شمولیت کا ارادہ نہیں، خدمتِ عوام جاری رہے گی: امتیاز کوثر

گجرات (پ ر) صدر رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن و ممتاز بزنس مین امتیازکوثر نے (ن) لیگی رہنما چوہدری علی وڑائچ آف کلاچور کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں چوہدری علی وڑائچ کی جانب سے محبتوں کا مشکور ہوں کے انہوں نے ایک تقریب میں مجھے بھر پور عزت سے نوازتے ہوئے سیاست میں دعوت دی لیکن میرے خاندان اور میرا ہمیشہ سے یہ فیصلہ رہا ہے کہ ہم سیاست میں کبھی نہیں آئیں گے اور نہ ہی میری کسی سیاسی پارٹی سے کوئی وابستگی ہے بلکہ ہمارا نقطہ نظر ہمیشہ حاکم وقت کیساتھ ملکر گجرات کی عوام کی فلاح اور بہتری کیلئے کام کرنا ہے اور آئندہ بھی رب کریم کے فضل و کرم سے یہ سلسلہ جاری رہیگا۔