گجرات (پ ر) گجرات پریس کلب کے زیر اہتمام صحافی برادری اور انکی فیملز کیلئے 03دسمبر ب2025ء بروز بدھ گجرات پریس کلب میں بانی صدر وائی ڈی اے گجرات ڈاکٹر سعود افضل، پی ایم اے گجرات کے صدر ڈاکٹر محمد مقصود زاہد اور وائی ڈی اے گجرات کے صدر ڈاکٹر وقاص علی چوہدری کی زیر سرپرستی اسٹیٹ آف دی آرٹ فری میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے کیمپ دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہیگا جس میں، جنرل سرجن،کارڈیالوجی، پیڈز، جنرل سرجری، ای این ٹی، آرتھوپیڈک، الٹرا ساؤنڈ اینڈ ریڈیالوجی پر مشتمل سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیمیں موجود ہوں گی اس کے علاوہ ہڈیوں کی مضبوطی(Bone Density)،ہیپاٹائٹس یرقان،ٹائیفائڈ،معدے کے السر کے ٹیسٹ،بلڈ پریشر،بلڈ شوگر،بلڈ گروپنگ کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔





