اسلام آباد: چوہدری پرویز اقبال لوسر سے ایم پی اے پی پی 33 گجرات سید مدد علی شاہ کی قیادت میں وفد کی خصوصی ملاقات

نونانوالی ( ڈاکٹر غلام شبیر)  چوہدری ڈاکٹر پرویز اقبال لوسر، صدارتی ایوارڈ یافتہ اور چیئرمین ای یو ای فرینڈز شپ فیڈریشن یورپ، سے سید مدد علی شاہ، ایم پی اے پی پی 33 گجرات کی قیادت میں وفد نے خصوصی ملاقات کی۔

وفد میں سید ضیاء علی شاہ ترمذی (کوارڈینیٹر محکمہ صحت)، سابق ممبر تحصیل کونسل کھاریاں الحاج محمد سیالوی، سی او مدنی سیالوی، اور ریسٹورنٹ لالہ موسی کے سابق جنرل کونسلر شامل تھے۔ ملاقات کے دوران وفد نے چوہدری ڈاکٹر پرویز اقبال لوسر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی کامیابیوں پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر وفد کے اعزاز میں پر تکلف ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا۔ ملاقات اور ڈنر کا انعقاد 30 نومبر 2025 کو ہوا۔

Exit mobile version