گجرات: وزیر النساء چوہدری ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کے 58 ویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب، کیک کاٹا گیا

گجرات (ارشد علی) پیپلزپارٹی شعبہ خواتین گوجرانوالہ ڈویڑن کی صدر ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 64 وزیر النساء چوہدری ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ تارڑ ہاؤس بولے میں پیپلز پارٹی کے 58 ویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب کیک کاٹا گیاپیپلزپارٹی کے بزرگ رہنما سابق امیدوارصوبائی اسمبلی سید حسنین شاہ مدینہ سیداں فرام یو ایس اے چوہدری تنویر وڑائچ بیووالی سید شاہد شاہ مدینہ سیداں چوہدری تصور چیمہ سابق ناظم چوہدری محمد اعظم چوہدری قاسم کنگ چوہدری مصطفی گورائیہ سید عمران کاظمی، واصف شفقت مرزا، ملک نعیم مردان،سید حسن کاظمی چوہدری شاہ زیب وڑائچ بیووالی چوہدری عثمان وڑائچ بیووالی سیدہ عفت ممتاز شاہ، سابق کونسلر قمر النساء میڈم بشری، میڈم نرگس عاتکہ آصف امجد منا مرزا علی زیب و دیگر شریک ہوئے کیک کاٹنے کے بعد جیالوں نے جئے بھٹو، چوہدری احمد مختار وزیر النساء چوہدری ایڈووکیٹ زندہ آباد کے نعرے لگائے اس موقع پر سید حسنین شاہ مدینہ سیداں فرام یو ایس اے نے پیپلز پارٹی کے مرحوم قائدین و شہید جیالوں کے لیے خصوصی دعا کرائی بعد ازاں وزیر النساء چوہدری ایڈووکیٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے اعزاز میں تارڑ ہاؤس بولے میں پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا

Exit mobile version