پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاس اکرم نےکہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کوئی نئی بات نہیں ، علی امین کے جانے سے پہلے بھی یہ باتیں ہوتی تھیں۔
شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ آج پھر کسی ایجنڈے پر معاملہ اُٹھا ہے، یہ ایک وزیر اعلیٰ کو مرعوب کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ کے خلاف منشیات یا دیگر الزامات سے متعلق ثبوت ہیں تو ثابت کریں۔
انہوں نے تجویز دی کہ اگر یہ ایسے الزامات لگارہے ہیں تو کے پی کے وزیر اعلیٰ کو ہتک عزت کا دعویٰ کرنا چاہیے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اگر کسی پارٹی کے مینڈیٹ کو چھینیں گے تو یہ مناسب نہیں ہوگا، اگر یہ لوگ ایسا کرنا چاہتے ہیں تو کر کے دیکھ لیں۔





