اکتوبر 31, 2026

ضلع کرم: چنارک پولیس پوسٹ پر فتنہ الخوارج حملہ، 2 اہلکار شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

ضلع کرم: وسطی کرم کے علاقے چنارک میں پولیس پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں خوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت کے مطابق وسطی کرم کے علاقے چنارک میں دہشت گردوں نے پولیس پوسٹ پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس پر پولیس فورس کے جوانوں نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔

آر پی او کوہاٹ کے مطابق اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں پولیس فورس کے 2 اہلکار واحد خان اور فضل رحمان شہید ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔