ایرانی پاسداران انقلاب نے کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیر ملکی جہاز کو ضبط کر لیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ جہاز جنوبی افریقی ملک اسواتینی (سوازی لینڈ) کے جھنڈے تلے ساڑھے تین لاکھ لیٹر ایندھن اسمگل کر رہا تھا۔
جہاز میں عملے کے 13 ارکان موجود تھے، جن کا تعلق پڑوسی ملک اور بھارت سے بتایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ ایران نے خلیج میں مارشل آئی لینڈز کے پرچم بردار ایک آئل ٹینکر کو بھی ضبط کیا تھا، جسے بعد میں رہا کر دیا گیا تھا اور عملے کے تمام 21 ارکان محفوظ تھے۔
