حکومتِ پاکستان نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
متعلقہ خبریں
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 79 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 279 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
قیمتوں میں یہ کمی آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوگی۔





