وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ٹریفک اصلاحات پروگرام کے تحت پنجاب پولیس میں بھی ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے حکم جاری کیا ہے کہ پولیس افسران و اہلکار فوری طور پر اپنی سرکاری اور نجی گاڑیوں سے سیاہ شیشے ہٹا دیں۔
اس کے علاوہ کوئی بھی پولیس اہلکار بغیر رجسٹریشن پلیٹ کے گاڑی یا موٹر سائیکل استعمال نہیں کرے گا۔ آئی جی پنجاب نے واضح کیا ہے کہ ٹریفک قوانین عام شہریوں کی طرح پولیس اہلکاروں پر بھی برابر لاگو ہوں گے، اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ایس ایچ او، انچارج اور ڈسٹرکٹ افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
احکامات کا مقصد محفوظ پنجاب وژن کے تحت قانون کی بالادستی اور روڈ سیفٹی کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔
