ممتاز عالم دین اور امن ایوارڈ یافتہ سکالر علامہ مولانا قاضی کفایت اللہ عمرہ ادا کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ سعودی عرب گئے تھے اور نصف ماہ حرم خدا اور حرم نبوی میں گزارنے کے بعد مرکزی مسجد اقصٰی پہنچے، جہاں نمازی احباب اور دیگر شہریوں نے شاندار استقبال کیا۔
استقبال کے دوران پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، مالائیں پہنا کر عقیدت کا اظہار کیا گیا، اور سینکڑوں لوگوں نے علامہ قاضی کفایت اللہ سے ملاقات کر کے ان کی خدمات اور علمی شخصیت کو سراہا۔
علامہ قاضی کفایت اللہ چالیس سال سے دعوت و تبلیغ کے کام سے وابستہ ہیں اور ہزاروں شاگرد ان کی تربیت حاصل کر چکے ہیں۔ علامہ قاضی کفایت اللہ نے اس موقع پر کہا کہ اللہ کی ہر عبادت تقویٰ اور انسانیت کے حصول کے لیے کی جانی چاہیے۔





