کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار)چوہدری طارق سہیل ، چوہدری طارق وڑائچ اساتذہ رہنما ضلع گجرات کی ڈاکٹر نازیہ شہزادی (چیف ایگزیکٹو آفیسر، ضلع جہلم محکمۂ تعلیم) سے ملاقات ، چوہدری طارق سہیل اور چوہدری طارق وڑائچ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلع جہلم ڈاکٹر نازیہ شہزادی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تعلیمی امور، اساتذہ کو درپیش مسائل، اور ضلع گجرات کے تعلیمی نظام کی بہتری سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔چوہدری طارق سہیل نے کہا کہ اساتذہ تعلیمی میدان میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کے مسائل کا حل براہِ راست تعلیمی کوالٹی پر اثر انداز ہوتا ہے۔ڈاکٹر نازیہ شہزادی نے وفد کی گفتگو کو نہایت توجہ سے سنا اور یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا:”ان شاءاللہ ضلع جہلم میں تعلیمی نظام کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔اساتذہ ہمارے نظام کا بنیادی ستون ہیں، ان کے مسائل کے حل اور تعلیمی ماحول کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔”ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور دونوں جانب سے مستقبل میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
ضلع گجرات کے ٹیچر راہنما چوہدری طارق سہیل اور چوہدری طارق وڑائچ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلع جہلم ڈاکٹر نازیہ شہزادی سے ملاقات
