کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار)کھاریاں پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں/گداگروں کے خلاف کریک ڈاون جاری، متعدد گرفتار، تفصیلات کے مطابق کھاریاں پولیس نے پیشہ ور گداگروں کے خلاف بالخصوص اندرون شہر ، کھاریاں اڈے پر اہم تجارتی، کاروباری مرکز ، دفاتر /شاہراہوں پر سر عام بھیک مانگنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔ جس میں پولیس نے مرد بچے اور خواتین کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے
گدا گروں کے خلاف پولیس کی کاروائی پر شہریوں نے اظہاراطمینان کرتے ہوئے کہا ہے اسی نوعیت کی کاروائیوں میں مزید تیزی لانے کا کہا گیا ہے پولیس کی بنیادی ذمہ داری عوام کی جان، مال اور عزت کی حفاظت ہے اور کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے ۔ کھاریاں پولیس امن و امان کے قیام کیلئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے کھاریاں پولیس کا کہنا تھا عوام الناس کو بھی چاہیے کہ وہ بھکاریوں اور گداگروں کی حوصلہ شکنی کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر 15 یا مقامی تھانہ پر اطلاع دیں تاکہ بروقت کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔
کھاریاں پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون ، متعدد گرفتار
